ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / ماہی گیروں کو سری لنکا سے رہا کرانے کے اقدامات کرنے جے للتا کی مودی سے اپیل

ماہی گیروں کو سری لنکا سے رہا کرانے کے اقدامات کرنے جے للتا کی مودی سے اپیل

Sat, 25 Jun 2016 18:12:41  SO Admin   S.O. News Service

چنئی، 25جون؍(آئی این ایس انڈیا)تمل ناڈو کی وزیر اعلی جے للتا نے سری لنکاکی بحریہ کی طرف سے درمیان سمندر میں تمل ناڈو کے پانچ ماہی گیروں کو حال میں گرفتار کئے جانے کو غیر انسانی عمل بتاتے ہوئے مرکز سے اپیل کی کہ وہ اس معاملے کو جزیرہ ملک کے اعلی حکام کے سامنے اٹھائے۔جے للتا نے وزیر اعظم نریندر مودی کو لکھے ایک خط میں کہا کہ پانچ ماہی گیروں کو گزشتہ ہفتے تمل ناڈو سے لے کر جا رہی ایک فیری کے انجن میں خرابی کی وجہ سے بہہ کر سمندر میں چلی گئی جس کے بعد سری لنکا کی حکومت نے ماہی گیروں کو گرفتار کر لیا۔انہوں نے ایک خط میں کہا کہ یہ سمندر میں مصیبت میں گھرے ماہی گیروں کو گرفتار کرنے کا غیر انسانی عمل ظاہر ہوتا ہے۔جے للتا نے کہا کہ 24 ماہی گیروں کی 93کشتیاں پہلے سری لنکا کی حراست میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ کشتیوں کو نہیں چھوڑنے کی حکمت عملی سے تمل ناڈو کے ماہی گیروں کے درمیان کافی مایوسی ہے۔جے للتا نے کہا کہ میں چاہتی ہوں کہ آپ سری لنکا حکومت کے اعلی حکام کے سامنے اس معاملے کو اٹھائیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ کشتیاں اور ماہی گیروں کو چھوڑا جائے۔انہوں نے کہا کہ پاک آبنائے جس پر ماہی گیروں کا تاریخی دعوی ہے، وہاں انہیں روایتی پانی میں مچھلیاں پکڑنے کا حق نہیں دئے جانے سے تمل ناڈو کے ماہی گیروں میں کافی غم و غصہ ہے۔


Share: